دو منہ بال کیا ہیں اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟

دو منہ بال کیا ہیں اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟


آپ اپنے بالوں کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟ بال ہماری ظاہری شخصیت اور شناخت کا ایک اہم حصہ ہیں لیکن کیا ہم انہیں صاف ستھرا اور سنوار کر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں؟

بال ایک باریک فیلامینٹ یا دھاگا ہے جو انسانی کھوپڑی پر اگتا ہے۔

کھوپڑی اور بالوں کے امراض کی ماہر ڈاکٹر شیرون وونگ نے بی بی سی کے کراؤڈ سائنس پروگرام میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’فیلامینٹ جاندار چیز نہیں ہے، تکنیکی طور پر، ہمارے پاس ایک جاندار حصہ ہے، جو فولیکل ہے، اور پھر ہمارے پاس بنیادی طور پر مردہ حصہ ہے، جو کہ ریشہ ہے جو کھوپڑی سے نکلتا ہے، اور یہی وہ چیز ہے جس کی ہم بہت زیادہ پروا کرتے ہیں۔‘

بالوں کے رنگ کا تعین میلانین کی مقدار سے ہوتا ہے، اس کی مقدار ہر انسان میں مختلف ہوتی ہے اور اس کی مقدار میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، عام طور پر جب انسان بوڑھا ہوجاتا ہے تو میلانین کی مقدار کم ہوجاتی ہےجس کی وجہ سے بالوں کا رنگ سفید ہونے لگتا ہے۔

دو منہ بال کیا ہیں؟

دو منہ بال کو ہم انگریزی میں split ends کہتے ہیں، عام طور پر آپ کے بال کے نچلے حصے میں ایک بال میں دوسرا بال نکل آتا ہے جسے ’دو منہ‘ کہا جاتا ہے۔

بالوں کے سروں میں خشکی اس کی ایک عام وجہ ہے لیکن دیگر وجوہات میں بالوں کو ہیر ڈائی اور کلر کرنا، ڈرائیرکا زیادہ استعمال، بالوں کو زبردستی کنگھی کرنا یا برش کرنا شامل ہیں

دو منہ بال کی مختلف اقسام

اکثر لوگوں کو نہیں معلوم کہ دو منہ بالوں کی بھی مختلف اقسام ہوتی ہیں۔

ڈبل اسپلٹ:

ڈبل اسپلٹ میں ایک بال کے دو منہ ہوتے ہیں، اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے بال صحت مند نہیں ہے۔

فورک اسپلٹ:

فورک اسپلٹ میں ایک بال کے تین منہ ہوتے ہیں، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے بالوں میں پانی کی کمی ہے۔

ٹری اسپلٹ:

ٹری اسپلٹ میں ایک بال کے دو سے زیادہ منہ ہوتے ہیں، یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کو بالوں کاٹنے کی ضرورت ہے، ورنہ بالوں کے بڑھنے کے بہت کم امکانات ہیں،۔

پارشل (partial) اسپلٹ:

جب آپ کے بالوں کے چھوٹے چھوٹے دو منہ بال آنا شروع ہوجائیں تو اس کا مطلب آپ اپنے بالوں میں ہیئر ڈارئیر کا زیادہ استعمال کررہے ہیں۔

دو منہ بالوں سے نجات کے طریقے:

کئی خواتین دو منہ بالوں سے نجات پانے کے لیے بالوں کو کاٹ لیتی ہیں، یہ طریقہ کسی حد تک کارآمد ثابت ہوسکتا ہے لیکن اگر دوبارہ دو منہ بال آجائیں تو کیا کریں گے؟

ایسے میں ایک طریقہ یہ ہے کہ ہیر ماسک کا استعمال کریں۔

کسی اچھے اور ہربل پروڈکٹ کا ہیر ماسک آپ کے بالوں نہ صرف نرم و ملائم رکھے گا بلکہ دو منہ بالوں سے بھی نجات دلائے گا۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں، پانی کی کمی کی وجہ سے بال مرجھا جاتے ہیں۔

انڈے کے چھلکے بالوں کے لیے نہایت فائدہ مند ہے، جبکہ آم کے چھلکے میں وٹامن k موجود ہوتا ہے جو بالوں کے لیے نہایت ضروری ہے۔

اس کے باقاعدہ استعمال سے بال گرنا بھی بند ہوجائیں گے جبکہ دو مونہے بال بھی اپنی اصل حالت میں واپس آتے جائیں گے۔

انڈے کے چھلکے چھوٹے چھوٹے کرلیں اور پانی ڈال کر ابالنے کے لیے رکھ دیں، اس میں ایک چمچ اجوائن اور کڑی پتا شامل کریں اور کچھ دیر ابلنے دیں۔

آم کے چھلکوں کو ایک پیالے میں ڈالیں اور انڈے کا مکسچر ابلنے کے بعد اس میں شامل کردیں۔

ٹھنڈا ہونے کے بعد آم کا چھلکا بالوں پر رگڑیں اور 20 منٹ بعد سادے پانی سے دھو لیں۔

بال کتنی بار دھونے چاہئیں؟

ماہر امراض جلد بتاتے ہیں کہ ’شیمپو کا مقصد آپ کی کھوپڑی کو صاف کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بالوں کی صحت مند نشوونما کے لیے ایک اچھی بنیاد موجود ہو۔‘

’اگر کسی کی کھوپڑی بہت چکنی یا تیل والی ہے، تو شاید آپ کو ہر روز اپنے بال دھونے چاہیئں۔ اور اگر آپ کی کھوپڑی بہت خشک ہے تو روزانہ دھونے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں