اسلام آباد:
رواں مالی سال 2020-21 کے پہلے دو ماہ کےدوران سالانہ بنیادوں پر گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں 4.25 فیصد جبکہ گزشتہ ماہ (اگست) کے دوران14.75 فیصد کمی ہوئی ہے ۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ماہ اگست 2020 میں جولائی کے مقابلے میں پاکستانی برآمدات میں20.84 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اس علاوہ گذشتہ سال اگست کے مقابلے میں بھی برآمدات میں 14.75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ماہ اگست میں درآمدات میں بھی 9.02 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق نٹ ویئر 20.81 فیصد، ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 25.57 فیصد کمی واقع ہوئی اوربیڈ وئیر کی برآمد میں 25.16 فیصد اور چاول کی برآمد میں 31.71 فیصد کمی ہوئی۔
علاوہ ازیں باسمتی چاول کی برآمد میں 35.24 فیصد اورتولیہ کی برآمد میں 28.56 فیصد کمی ہوئی ہے۔