دوسرے ون ڈے میں کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے، مکی آرتھر


 لاہور: 

 پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر دوسرے ون ڈے میں ٹیم سے بہتر کھیل کیلیے پُرعزم ہیں، پچ اوول کی بانسبت خشک نظر آرہی ہے تاہم کنڈیشنزکو دیکھ کر پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ محمد حفیظ نے بیٹنگ شروع کردی، شعیب ملک نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا، پاکستان کرکٹ کیلیے بڑی خوش آئند بات ہے کہ ہر پوزیشن کیلیے کھلاڑیوں کے مابین مقابلہ ہے،ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ میں ڈیڑھ ماہ کا وقت اور میزبان ٹیم کیخلاف سیریز کنڈیشنز سے ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس سے اسکواڈ کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے میں بھی مدد ملے گی،ہم کوشش کریںگے کہ بیشتر کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل جائے۔

انھوں نے کہا کہ محمد عامر بھی اپنی جگہ بنا سکتے ہیں،نوجوان کرکٹرز پر مشتمل اسکواڈ میں جوش اور جذبہ ہے، ورلڈکپ کے دوران اعتماد سے آگے بڑھے تو ٹائٹل جیتسکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کی کارکردگی اس کی ایک مثال ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں