دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عملدرآمد مکمل

دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عملدرآمد مکمل


اسلام آباد: دوسرے اقتصادی جائزے کے لیے آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عملدرآمد مکمل کرلیا گیا ہے۔

مرکزی بینک سے حکومت کے لیے قرض حاصل نہ کرنے اور بیرونی ادائیگیاں بروقت کرنے کی شرط بھی پوری  کرلی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ٹیکس استثنیٰ اور ٹیکس ایمنسٹی نہ دینے کی شرط پر بھی مکمل عملدرآمد کیا گیا ہے جب کہ کرنسی ایکس چینج میں 1.25 فیصد کے ریٹ پر عملدرآمد جاری کیا گیا ہے جس حوالے سے وزارتِ خزانہ نے رپورٹ آئی ایم ایف کو بھیج دی ہے۔

دوسری جانب بلوم برگ کے مطابق پاکستان نئے آئی ایم ایف پروگرام میں 6 ارب ڈالر قرضےکی درخواست کرے گا، اس سال واجب الادا قرض ادائیگی میں مدد کیلئے بھی نئے قرضے کی درخواست کی جائےگی۔

بلوم برگ کے مطابق اس حوالے سے  بات چیت رواں سال کے مارچ یا اپریل میں شروع ہونے کی توقع ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں