دوسری عالمی کنزیومر مصنوعات کا 3 روزہ میلہ کراچی میں سجے گا


کراچی: دوسری عالمی کنزیومر مصنوعات 2019 کا 3 روزہ میلہ کراچی ایکسپو سینٹر میں 22سے 24نومبرتک سجے گا۔

عالمی کنزیومر مصنوعات 2019 نمائش کا باقاعدہ افتتاح میئر کراچی وسیم اخترکریں گے جبکہ نمائش میں چین، ایران ، یورپی ممالک سمیت 17 ممالک کے 500سے زائدبرانڈڈ مصنوعات رکھے جائیں گے۔

نمائش میں 65 ہزار مندوبین شرکت کر رہے ہیں، 500سے زائدبرانڈزکی حامل مصنوعات میں صحت، فٹنس، گھریلومصنوعات ، کھلونے ،بچوں کی مصنوعات جیولری ،فیشن ،دفتری سامان ،فرنیچر،فوڈ،بیگز شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں