دوسرا ٹیسٹ: بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

دوسرا ٹیسٹ: بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری


دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی آدھی ٹیم 179 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ صفر پر گری، عبد اللّٰہ شفیق کو تسکین احمد نے آؤٹ کیا جبکہ دوسری وکٹ 107رنز پر گری، کپتان شان مسعود 57 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کی تیسری وکٹ 123 رنز پر گری، صائم ایوب 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے 94 گیندوں پر نصف بنائی ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، صائم ایوب نے کیریئر کے تیسرے ٹیسٹ میں دوسری ففٹی اسکور کی ہے۔

بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 151 رنز اور پانچویں وکٹ 179 رنز پر گری، سعود شکیل 16 اور بابر اعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ

دوسری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کر کے میر حمزہ اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں موسم صاف ہو گیا اور گزشتہ رات بھی بارش نہیں ہوئی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے دوران بارش کی پیش گوئی نہیں ہے۔

گراؤنڈز مین نے کل بارش رکنے کے بعد آؤٹ فیلڈ سکھانے کا کام شروع کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں