دوسرا ون ڈے؛ آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

دوسرا ون ڈے؛ آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری


 لاہور: سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جبکہ مہمان ٹیم کے کپتان ایرون فنچ صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جس میں حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا۔ کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے آسٹریلوی ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آوٹ کریں۔

ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ پہلے میچ کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں، آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ہم ٹاس جیت جاتے تو بالنگ ہی کرنا پسند کرتے۔

سیریز کے پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں گزشتہ پانچ ون ڈے میچز میں مسلسل شکست کا سامنا رہا ہے۔

پاکستان اسکواڈ

امام الحق، فخر زمان، کپتان بابراعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، زاہد محمود۔

آسٹریلوی اسکواڈ

کپتان ایرون فنچ، بین مکڈرموٹ، مارنس لبوشین، ٹریوس ہیڈ، مارکس اسٹونس، کیمرون گرین، الیکس کیری، سین ایبٹ، ایڈم زمپا، نیتھن ایلس، مچل سوئپسن۔


اپنا تبصرہ لکھیں