دورہ یورپ کیلیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان، عمر بھٹہ کپتان نامزد

دورہ یورپ کیلیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان، عمر بھٹہ کپتان نامزد


 کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ یورپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی باقاعدہ منظوری کے بعد دورہ یورپ کے لیے 20 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا۔ ٹیم کی قیادت عمر بھٹہ کے سپرد کی گئی ہے جبکہ علی شان نائب کپتان ہونگے۔

دورہ یورپ کے لیے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں (گول کیپرز) اکمل، عبداللہ اشتیاق، ڈیفینڈرز: مبشرعلی، عماد شکیل بٹ، محمد عبداللہ، ارباز علی، محمد رضوان، حمادانجم فارورڈز: عمر بھٹہ (کپتان)، علی شان (نائب کپتان)، غضنفر، معین شکیل، عبدالمنان، جنید منِظور، رومان خان، ابوبکرمحمود، رانا وحید، سلمان رزاق، حنان شاہد اور اعجاز شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں منیجر اولمپیئن خواجہ جنید سیگفرائیڈ ایکمین، اولمپین وسیم احمد معاون کوچ، باب جان ویلڈیف گول کیپر کوچ، ویڈیو اینالسٹ ندیم لودھی پر مشتمل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم پہلے مرحلے میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچے گی جہاں تین روز پریکٹس کے بعد 26 اپریل کو ہالینڈ کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی، دوسرا میچ 27 اپریل کو طے ہے۔ 28 اپریل کو بیلجیم روانگی کے بعد 29 اپریل کو میچ شیڈول ہے، اسپین کے ساتھ تین میچ دورے میں شامل ہیں، جو 2، 3 اور 4 مئی کو کھیلے جائیں گ۔

یاد رہے کہ سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے پاسپورٹس اور ویزا کا پراسس مکمل ہوگیا ہے تاہم ابھی تک کسی کھلاڑی کی ویزا درخواست مسترد ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ اگر کوئی ایشو بنا تو متبادل انتظامات کیے جاسکتے ہیں


اپنا تبصرہ لکھیں