دورہ پاکستان؛ بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی رضامندی جاننے لگا


لاہور: 

بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے کھلاڑیوں کی رضامندی جاننے کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے کھلاڑیوں کی رضامندی جاننے کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے، ایک ٹیسٹ کرکٹر سے بھی اسے ضمن میں بات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بی سی بی کے صدر نظم الحسن کی آج مزید کھلاڑیوں سے ملاقات بھی ہوگی جب کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ 12 جنوری کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں متوقع ہے، اگر مثبت فیصلہ ہوا تو ٹیم کی روانگی 18 جنوری کو متوقع ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کو جنوری اور فروری میں دورہ پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہے، بنگلا دیشی بورڈ کے حکام ابھی تک پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے اور ٹیسٹ میچز کا معاملہ بعد میں دیکھے جانے کی بات کرتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں