دورہ انگلینڈ کیلیے سندھ کے کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مکمل


کراچی: 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے سندھ سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مکمل ہوگئے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں قائم حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں 7 کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ کے لیے کورونا ٹیسٹ دیے، ان میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، فواد عالم، سہیل خان، شان مسعود، محمد حسنین اور  کاشف بھٹی شامل تھے۔

دورہ انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے  بیٹنگ کوچ اور سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان بھی کورونا ٹیسٹ دینے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے، اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل کھلاڑیوں اور یونس خان کا درجہ حرارت بھی جانچا گیا۔

ٹیسٹ کے موقع پر پی سی بی کے فزیو ڈاکٹر امتیاز خان اور اور ایچ پی سی کے سعد بھی معاونت کے لیے موجود تھے،حفاظتی تدابیر کے وجہ سے میڈیا کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی،انگلینڈ روانگی سے قبل دوسرا کورونا ٹیسٹ 25 جون کو طے ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں