دن میں اسکول ٹیچر، رات کو فائٹر، انگلینڈ میں نئی مثال قائم ہو گئی

دن میں اسکول ٹیچر، رات کو فائٹر، انگلینڈ میں نئی مثال قائم ہو گئی


لندن: انگلینڈ کے اسکول ٹیچر زیک چیلی دن میں لندن کے ایک اسکول میں پڑھاتے جبکہ رات کو بطور مڈل ویٹ فائٹر پریکٹس کرتے تھے۔

انگلینڈ کے اسکول ٹیچر زیک چیلی کتابیں چھوڑ کر باکسنگ گلوز پہننے کو تیار ہیں، وہ دن میں لندن کے ایک اسکول میں پڑھاتے جبکہ رات کو بطور مڈل ویٹ فائٹر پریکٹس کرتے تھے۔

انھوں نے کورونا لاک ڈاؤن کے عرصے میں کچھ رقم جمع کرنے کی خاطر ایک برس تک اسکول ٹیچر کا کام کیا، مگر اب وہ عالمی ٹائٹل کیلیے رنگ سنبھال رہے ہیں، اس لیے ٹیچنگ کا شعبہ ترک کرکے پوری توجہ اپنے باکسنگ کیریئر پر دینا چاہتے ہیں۔

زیک چیلی نے کہا کہ اسٹوڈنٹس بھی میریباکسنگ کیریئر میں کافی دلچسپ رکھتے ہیں، بطور ٹیچر میری کافی عزت ہے لیکن میں باکسنگ میں عالمی ٹائٹل کا اپنا خواب پورا کرنا چاہتا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں