دنیا کی معمر ترین خاتون 117 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

دنیا کی معمر ترین خاتون 117 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں


دنیا کی معمر ترین خاتون اسپین کی ماریا برانیاس 117 سال اور 168 دن کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

انکے خاندانی ذرائع کے مطابق ماریا برانیاس پُرسکون طور پر دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔

ماریا برانیاس کو جنوری 2023 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی معمر ترین فرد کا درجہ دیا گیا تھا۔

ماریا برانیاس کی نوجوانی کی ایک تصویر(سوشل میڈیا)۔
ماریا برانیاس کی نوجوانی کی ایک تصویر(سوشل میڈیا)۔

امریکا ہجرت کر جانے والے ہسپانوی گھرانے میں 1907 میں پیدا ہونے والی ماریا کا خاندان پہلی عالمی جنگ کے دوران واپس بارسلونا آگیا تھا، جہاں ماریا نے دونوں عالمی جنگ اور ہسپانوی خانہ جنگی کا دور دیکھا۔

انھوں نے اپنی زندگی کا آخری عشرہ اسپین کے صوبے کیتالونیا کے ایک نرسنگ ہوم میں گزارا۔

مئی 2020 میں وہ کورونا وائرس لاحق ہونے کے باوجود دنیا کی سب سے زیادہ معمر زندہ بچ جانے والی مریضہ تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں