دنیا کو بیک وقت چار طوفانوں کا سامنا


محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت دنیا کے سمندروں میں بیک وقت چار طوفان موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ  اس وقت دنیا کے سمندر میں بیک وقت چار طوفان موجود ہیں جس میں ماہا، بلبل، انویسٹ نائینٹی اور ہیلوگ ٹوئنٹی فور شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ماہا، بلبل، انویسٹ نائنٹی ایشیائی سمندر میں موجود ہیں جب کہ ہیلوگ ٹوئنٹی فور اس وقت بحیرہ اوقیانوس پر کھلے سمندر میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ماہا اب کمزور پڑ رہا ہے مگر ’بلبل‘ میں شدت آ رہی ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ ہیلوگ ٹوئنٹی فور ڈبلیو کسی ساحل سے ٹکرائے بغیر ختم ہو جائے گا جب کہ ہیلوگ طوفان نے سمندری طوفان کیار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یاد رہے کہ ’ماہا‘ سے قبل طاقتور ترین سمندری طوفان ’کیار‘ پاکستان سے ٹکرائے بغیر عمان طرف رُخ کر گیا تھا لیکن طوفان نے 700 کلو میٹر کے فاصلے سے ہی سندھ اور بلوچستان کے سمندر میں طغیانی پیدا کر دی تھی جس سے ساحلی بستیاں زیر آب آگئی تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں