ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون پی 40 اس کمپنی کی پہلی ڈیوائس ہے جس میں بیک پر 5 کیمروں کا سیٹ اپ دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پی 40 اور پی 40 پرو کو مارچ 2020 میں متعارف کرایا جارہا ہے اور حال ہی میں سامنے آنے والی لیکس کے مطابق اس فون میں مجموعی طور پر 7 کیمرے ہوں گے۔
درحقیقت یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں مجموعی طور پر 7 کیمرے دیئے جارہے ہیں۔
اب تک بیک پر 5 کیمروں والا فون تو متعارف ہوچکا ہے جو کہ نوکیا 9 پیورویو ہے مگر اس کے فرنٹ پر ایک ہی کیمرا دیا گیا ہے۔
گیزمو چائنا کی رپورٹ کے مطابق بیک پر مین وائیڈ اینگل کیمرا، سائن کیمرا، ٹائم آف فلائٹ سنسر، پیری اسکوپ لینس (10 ایکس آپٹیکل زوم سپورٹ کے ساتھ) اور ٹیلی فوٹو کیمرا 9 ایکس آپٹیکل زوم سپورٹ کے ساتھ یا الٹرا وائیڈ کیمرا دیا جائے گا۔
فون کے رینڈرز میں ایک بڑی ایل ای ڈی فلیش بھی چوکور کیمرا موڈیول کے اندر موجود ہے۔
اس کے فرنٹ پر خم ڈسپلے دیا گیا ہے جو کہ پی 40 پرو میں 6.5 انچ یا 6.7 انچ کا ہوگا جس میں کواڈ ایچ ڈی پلس ریزولوشن دیا جائے گا جبکہ 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ فنگرپرنٹ سنسر بھی اسکرین کے اندر ہی ہوگا اور ایسا کہا جارہا ہے کہ اسپیکر میں ڈسپلے کے اندر نصب کیا جائے گا۔