دنیا کا پہلا اسمارٹ یو وی ایئر کولر اب حقیقت بن گیا


 واشنگٹن: دنیا کا پہلا الٹراوائلٹ اسمارٹ روم کولر اگلے ماہ صارفین تک پہنچ سکے گا  جسے انٹرنیٹ پر کراؤڈ فنڈنگ کے بعد تیار کیا گیا ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ الٹراوائلٹ شعاعیں جراثیم کو پاک کرسکتی ہیں اور ’نیکس فین الٹرا‘ کے اندر نصب الٹراوائلٹ (بالائے بنفشی) نظام جو ہوا بھیجتا ہے وہ ہر طرح سے جراثٰیم سے پاک ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ نیکس فین الٹرا صرف چند سیکنڈوں میں ہی ٹھنڈی اور فرحت بخش ہوا پھینکنا شروع ہوجاتا ہے۔

ایئرکولر کے مزید خواص سے پہلے یہ جان لیجئے کہ اسے اٹھا کر آپ کہیں بھی لے جاسکتے ہیں خواہ دفتر ہو یا پارک کیونکہ اس میں 10 ہزار ایم اے ایچ کا پاور بینک ۔ اس پاور بینک کی بدولت روم کولر 12 گھنٹے مسلسل چلتا رہتا ہے۔ جیسے ہی آپ نیکس فین الٹرا کو آن کرتے ہیں، چند سیکنڈوں میں پانچ درجے سینٹی گریڈ تک ٹھنڈی ہوا خارج کرنے لگتا ہے۔ اسے گھر پر یو ایس بی سے بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔

اپنی چھوٹی جسامت کے باوجود یہ بہت بڑے علاقے کو سرد رکھنے میں لاجواب ہے ۔ اس کا طاقتور اندرونی پنکھا پانچ فٹ کی دوری تک سرد ہوا کی مسلسل فراہمی جاری رکھتا ہے۔ اس میں ایک مرتبہ پانی ڈال کر جتنا ہلایا جائے اس سے پانی لیک نہیں ہوتا۔ روایتی ایئر کولر 70 واٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں جبکہ یہ ایئرکولر صرف 10 واٹ بجلی استعمال کرتا ہے۔

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ روم کولر بہت آواز کرتے ہیں لیکن جدید ٹیکنالوجی سے تیار نیکس فین الٹرا بہت مؤثر اور بے آواز ہے۔ اسے آپ اپنی سہولت کے تحت دو آپشن میں رکھ سکتے ہیں یا تو یہ نمی خارج کرتا ہے یا پھر ٹھنڈی ہوا پھینکتا ہے۔ پانی بھرنے کے بعد اس وزن مشکل سے دو پونڈ تک جاپہنچتا ہے اور اسے بچے بھی اٹھا کر ایک سے دوسری جگہ لے جاسکتے ہیں۔

اس روم کولر کی تعارفی قیمت صرف 45 ڈالر رکھی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں