امریکی ریاست مینیسوٹا کے 14 سالہ بچے نے منفرد خاصیت کی بناء پر عالمی ریکارڈ ہی قائم کر ڈالا۔
جی ہاں! مینیسوٹا کے 14 سالہ بچے نے کوئی کارنامہ کرکے عالمی ریکارڈ نہیں بنایا بلکہ انہیں سب سے بڑا منہ کھولنے کی وجہ سے ’گنیز ورلڈ ریکارڈ ‘کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
آئسیک جانسن نامی بچے کا منہ3.67 انچ کُھلتا ہے یہی وجہ سے انہیں دنیا میں سب سے بڑا منہ کھولنے والے انسان کا اعزاز ح
اصل ہے۔
14 سالہ بچے سے قبل دنیا میں سب سے بڑا منہ کھولنے والے شخص کا اعزاز ایک جرمن آدمی کے نام تھا جو اپنا منہ 3.46 انچ تک کھول سکتے تھے۔
لیکن اب 14 سالہ بچے نے 3.67 انچ تک اپنا منہ کھول کے یہ اعزاز خود حاصل کرلیا ہے۔
آئسک جانسن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے منہ میں کوئی بھی چیز باآسانی فٹ کر سکتے ہیں جس میں بیس بال، بڑا سیب، برگر وغیرہ شامل ہے۔
اگر آپ 3.67انچ سے زیادہ منہ کھول سکتے ہیں تو یقیناً ورلڈریکارڈ آپ کا منتظر ہے۔