دنیا بھر میں کورونا سے 5 لاکھ سے زائد اموات


دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ2 لاکھ43 ہزار859 جبکہ 5 لاکھ4 ہزار410 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

دنیا بھر میں کورونا کے 41 لاکھ 85ہزار 953 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِعلاج اور آئسولیشن میں ہیں جبکہ 55 لاکھ53 ہزار495 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا  سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 437افراد ہلاک جبکہ اس سے   متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 37 ہزار 77 ہوچکی ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس کے 14 لاکھ 15ہزار 184 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور آئسولیشن میں ہیں جبکہ 10 لاکھ 93 ہزار 456کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 254 تک جا پہنچی ہے جبکہ  57 ہزار 568  افراد  زندگی  کی  بازی  ہار چکےہیں ۔

روس میں کورونا سے اب تک 9 ہزار 73 افراد کی اموات ہوچکی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 34 ہزار 437 ہوگئی ہے۔

بھارت اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہا ں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 197 جبکہ  سے 16 ہزار   487  افراد  ہلاک ہو چکے ہیں ۔

برطانیہ میں کورونا کے کیسزکی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 151ہو چکی ہے جبکہ  کورونا سے 43 ہزار 550 افراد ہلاک ہوچکےہیں  ۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 850  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 343ہو گئیں۔

پیرو میں کورونا کیسز 2 لاکھ 79 ہزار 419رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث اب تک 9 ہزار 317 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ۔

اٹلی میں کورونا کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 310 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 738 ہو چکی ہیں۔

ایران میں کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 22 ہزار 669 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 508 ہو گئی  ہے   ۔

سعودی عرب میں کورونا  کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82ہزار 493تک جا پہنچی ہے جبکہ  وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 551 رپورٹ ہوئی ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 26 ہزار648 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 16ہزار 852ہو گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں