مشہور میسجنگ اور کالنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ سے صارفین پریشان ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ میں پیغام بھیجنے میں دشواری، پوری دنیا میں واٹس ایپ ڈاؤن ہو گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان سمیت واٹس ایپ کے سیکڑوں صارفین کو پیغام بھیجنے میں دشواری ہو رہی ہے۔
Now you can say Goodnight to your bae and talk to the love of your life the whole night undisturbed #WhatsApp
واٹس ایپ ڈاؤن کی وجہ سے پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس حوالے سے صارفین نے شکایت بھی کی ہے۔
اس وجہ سے واٹس ایپ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔
صارف تمام مشکلات کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر پرکررہے ہیں۔
دوسری جانب واٹس ایپ ڈاؤن کی خرابی کی وجہ سے لوگ کسی کے آن لائن ہونے کے آخری بار واٹس ایپ استعمال کرنے کے وقت کو دیکھنے سے بھی قاصر ہو گئے ہیں۔
“Last seen, typing, and online” removed.
Me on #WhatsApp right now :
واٹس ایپ ڈاؤن نے یورپ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ، تاہم ، ایشیا اور جنوبی امریکہ بھی اس سے متاثر ہوا ہے۔
یاد رہے کہ واٹس ایپ میں خرابی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل رواں سال جنوری اور مارچ میں واٹس ایپ میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
2019 میں مختلف ایشوز کی وجہ سے ایپ 6،000 گھنٹوں کے لئے بند رہا تھا۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ کو دنیا بھر میں 500 ملین افراد روزانہ استعمال کرتے ہیں۔