شادی کی بات ہوتوہرکسی کی توجہ سب سے زیادہ عروسی لباس کی جانب ہوتی ہےکہ دلہن نےکس طر ح کا لباس زیب تن کیاہواہے۔
ہرکوئی اپنی حیثیت اوراستطاعت کے مطابق لباس خریدتااوربنواتاہے۔ تاہم آج ہم آپ کوایک ایسےعروسی لباس کابتائیں گےجس کی قیمت سُن کرآپ حیران ہوجائیں گے۔
جی ہاں!فرانس کےدارالحکومت پیرس میں فیشن شوکےدوران دنیا کا’’ تیسرا‘‘مہنگاترین عروسی لباس پیش کیاگیا۔
فیشن شو میں پیش کئےجانےوالےاس مہنگےترین عروسی لباس کی قیمت 2 ارب 31 کروڑروپےمالیت ہےاوراس برائیڈل گاؤن کی خاص بات یہ ہےکہ اس میں سیکڑوں ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑےہوئےہیں۔
آنکھوں کو حیران کر دینے والےاس عروسی گاؤن کومصری ڈیزائنرہانی البہیری نےپیرس میں ’اورینٹل فیشن شو‘ کےدوران پیش کیا۔
فیشن شوکےدوران پیش کئے جانے والےہلکےسرمئی جالی دارریشمی آرگنزاسےبنائےگئے اس لباس کی تیاری پر 800 گھنٹے صَرف ہوئےجبکہ اس گاؤن کا آرڈر ایک امیر مصری فیملی نے دیا تھا۔
واضح رہے کہ دنیا کا سب سے مہنگا ترین لباس “نائٹ انگیل آف کوالا لمپور” ملائیشیا کے ڈیزائنر نے 2009 میں تیار کیا تھا جس کی قیمت 4 ارب 63 کروڑ روپے تھی۔
The Nightingale of Kuala Lumpur” – the most expensive dress $ 30 million
اس مہنگے ترین لباس میں 751 ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑے تھے جن کا مجموعی وزن 1100 قیراط تھا۔
دوسری جانب دنیا کا دوسرا مہنگا ترین لباس عبایا ڈریس برطانوی ڈیزائنر نے 2013 میں بنایا تھا جس کی قیمت 2 ارب 73 کروڑ روپے تھی۔
اس عبایا ڈریس میں 3،000 پتھرجَڑےگئےتھے جس میں 1،899 سیاہ اورسفیدہیرے،اور 1،000 روبی پتھرشامل تھے۔
مصرکے فیشن ڈیزائنرہانی البہیری اس سے پہلے بھی قیمتی لباس بناچکے ہیں۔ اس سےقبل 2017 میں مصرکامہنگاترین لباس ڈیزائن کیاتھاجس کی قیمت 5ملین ڈالرتھی ۔ جس میں 120 قیراط کےہیرے جَڑےہوئے تھے ۔