دنیائے فٹ بال کے اسٹار فٹبالرز ایک بار پھر پاکستان آنے کو تیار


دنیائے فٹ بال کے اسٹار فٹ بالر ایک بار پھر پاکستان آنے کو تیار ہوگئے، لیجنڈ کھلاڑی لاہور  اور کراچی میں 2 نمائشی میچ کھیلیں گے۔

پاکستان میں فٹبال کے شائقین کے لیے یہ اچھی خبر ہے کہ ورلڈ سوکر اسٹار کے ستارے ایک بار پھر پاکستان میں جگمگانے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

فٹ بال کی دنیا کے جن نامور کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ان میں برازیل کے رکارڈو کاکا، پرتگال کے لوئیس فیگو، اسپین کے کارلوس پیول اور فرانس کے نیکولس انیلکا شامل ہیں۔

پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے ورلڈ سوکر اسٹار کی ٹیم لاہور کے علاوہ کراچی میں بھی میچ کھیلے گی، پہلے یہ ٹیم صرف 10 نومبر کو لاہور میں میچ کھیل رہی تھی لیکن اب یہی ٹیم کراچی میں بھی کھیلنے کی تیار ہوگئی ہے۔

کھلاڑی 9 نومبر کو کراچی پہنچیں گے اور شام ساڑے 7 بجے   ایف سی کراچی کے ساتھ راحت اسٹیڈیم ڈی ایچ اے میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ دوسرا نمائشی میچ 10 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں فٹ بال کے فرو غ کے لیے اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں  کاکا اور فیگو لاہور اور کراچی میں نمائشی میچز کھیل چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں