دنانیر مبین کی نئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

دنانیر مبین کی نئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم


پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں دنانیر کو سفید اور آسمانی میکسی پہنے ہوئے سیڑھیوں کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تصاویر میں دنانیر مغربی لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے بھی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل دنانیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہیں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں دنانیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کا سادہ لُک ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا اور وہ دنانیر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ دنانیر مبین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکارہ کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں