بھارتی فلم نگری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی بہن سعیدہ طویل عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کی بہن سعیدہ کی طبیعت کافی عرصے سے خراب چلی آرہی تھی، وہ گزشتہ روز بیماری سے طویل عرصہ لڑنے کے بعد جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں۔
سعیدہ نے نامور اداکار محبوب کے صاحبزادے اقبال سے شادی کی تھی، وہ زندگی کی آخری سانس تک ممبئی میں مقیم رہیں۔
2018ء میں شوہر کے انتقال کے بعد سے اُن کا خیال صاحبزادی اور بیٹا ثاقب رکھ رہے تھے۔
سعیدہ کے انتقال کی خبر پر پورا خاندان سوگوار ہے تاہم لیجنڈ اداکار کی بیوہ سائرہ بانو نے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔