دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور امیر دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تینوں بیٹے ایک ہی روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر کے تینوں صاحبزادوں شیخ حمدان بن محمد، شیخ مکتوم بن محمد اور شیخ احمد بن محمد کی شادیاں ایک ساتھ سر انجام پائی ہیں۔
شاہی خاندان کی شادی پر امارات میں جشن کا سماں ہے۔
اپنے بیٹوں کی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امیر دبئی محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پر اپنی نظم بھی شیئر کی ہے۔