دبئی میں ہوٹل کے عملے کا عالیہ بھٹ کو ’خصوصی تحفہ‘

دبئی میں ہوٹل کے عملے کا عالیہ بھٹ کو ’خصوصی تحفہ‘


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ جوکہ اپنے کام کی وجہ سےاپنی ننھی پری راہا کپور سے دور دبئی میں موجود ہیں، وہاں ہوٹل کے عملے کی جانب سے اداکارہ کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ایسے میں یقیناََ عالیہ بھٹ بیرون ملک میں اپنی صرف 6 ماہ کی بیٹی سے دور اس کی کمی تو محسوس کریں گی۔

اس لیے ہوٹل کے عملے نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ اداکارہ اپنے سفر کے دوران بیٹی کی کمی محسوس نہ کریں اور اُنہیں ایک باتھ روب تحفے میں دیا جس پر گلابی رنگ سے راہا کا نام لکھا ہوا ہے۔

عالیہ بھٹ نے دبئی ہوٹل کے عملے کی جانب سے ملنے والے اس خاص تحفے کی تصویر اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں ہوٹل کے عملے کی طرف سے ملنے والے تحفے کے ساتھ ایک نوٹ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس نوٹ پر لکھا ہے کہ’راہا یہاں مینڈارن اورینٹل جمیرا دبئی میں آپ کے ساتھ ہے کیونکہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ آپ اسے یاد کر رہی ہیں!‘

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام 

اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اتنے پیار سے استقبال کرنے پر ہوٹل کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو عالیہ بھٹ اگلے ماہ امریکا میں منعقد ہونے والے سب سے بڑے سالانہ فیشن ایونٹ میٹ گالا میں اپنا ڈیبیو دینے کے لیے تیار ہیں۔

اس کے علاوہ، اداکارہ کو اپنی اگلی فلم ’راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی‘ کی ریلیز کا بھی بے صبری سے انتظار ہے جوکہ رواں سال 28 جولائی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

یہی نہیں بلکہ عالیہ بھٹ فلم ’ہارٹ آف سٹون‘ سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں