کراچی:
دبئی ایکسپو 2020 میں ایمرجنگ پاکستان کے نام سے پاکستان پویلین قائم کیا جائے گا، نمائش میں شرکت کا مقصد متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کی باہمی تجارت کے حجم میں 8 ارب ڈالر کا اضافہ کرنا ہے۔
ایس اے پی کے تحت دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت سے پاکستانی وزیٹرز کوذاتی تجربات حاصل ہو سکیں گے۔ ایس اے پی کے مطابق دبئی ایکسپو 2020 میں ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا، یہ طویل ترین بین الاقوامی نمائش متحدہ عرب امارات میں 20اکتوبر 2020 سے شروع ہو گی اور 10 اپریل2021 کوختم ہوگی۔
نمائش میں ’ایمرجنگ پاکستان‘ کے عنوان سے نمائش میں قائم ہونے والے پاکستان پویلین پاکستان کی معاشی وانفرااسٹرکچرل ترقی کے علاوہ توانائی، زراعت اور پیٹرو کیمیکلز میں تعاون کے فروغ کا باعث بنے گا۔