دانیہ شاہ جیسی نیک اور شریف عورت میں نے زندگی میں نہیں دیکھی: دانیہ شاہ کے شوہر کا بیان

دانیہ شاہ جیسی نیک اور شریف عورت میں نے زندگی میں نہیں دیکھی: دانیہ شاہ کے شوہر کا بیان


حال ہی میں دوسری شادی کا اعلان کرنے والی پاکستانی ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے کہا ہے کہ دانیہ شاہ جیسی نیک اور شریف عورت میں نے زندگی میں نہیں دیکھی، یہ میری چوتھی اہلیہ ہے۔

حکیم شہزاد نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب میں دانیہ شاہ کا وکیل بنا تو دانیہ شاہ پر بہت منفی تبصرے کیے گئے، جو میں نے پڑھے اور سنے بھی، مگر دانیہ کو جیسا سمجھا جاتا ہے یہ ویسی بالکل بھی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر اگر رات کے 4 بجے کسی خاتون کے گھر جاتے ہیں تو وہ ٹھیک ہے مگر کوئی شادی کر لے تو اُس پر تنقید کی جاتی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کو معیوب سمجھا جاتا ہے، مجھ پر اللّٰہ کا بڑا کرم ہے، میں نے دوسری، تیسری اور چوتھی شادی بھی کی ہے، دانیہ شاہ میری چوتھی اہلیہ ہیں۔

دانیہ شاہ نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اس شادی سے بہت خوش ہوں، میں چاہتی ہوں کہ ہر بیوہ کو حکیم شہزاد جیسا ہمسفر ملے، تنقید کرنے والوں کے لیے میری خاموشی ہی کافی ہے، میں تنقید کرنے والوں کو کچھ نہیں کہنا چاہتی۔


اپنا تبصرہ لکھیں