خیبر پختونخوا بار کونسل کا بھی الیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار

خیبر پختونخوا بار کونسل کا بھی الیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار


ملک کی مختلف بار کونسلز کی جانب سے الیکشن کمیشن بالخصوص چیف الیکشن کمشنر پر تحفظات کے بعد خیبر پختونخوا بار کونسل نے بھی الیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

خیبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی قومی اسمبلی کی سیٹوں میں کمی افسوسناک ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، دوسری جانب الیکشن شیڈول کے باوجود بھی تقرریاں وتبادلے جاری ہیں جس سے دھاندلی کا شبہ ہوتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں مخصوص سیاسی جماعتوں کو نوازا جارہا ہے جو جانبداری کا ثبوت ہے۔

خیبر پختونخوا بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ صوبے میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں موقع فراہم کیے جائیں، جبکہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق ذمہ داری پوری کرے۔


اپنا تبصرہ لکھیں