پشاور: سال 2019 میں خیبر پختونخوا کی خواتین کے خلاف جرائم سال 2018 کی نسبت زیادہ رکارڈ کئے گئے۔
خیبر پختونخوا پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق سال 2018 کے مقابلے میں 2019 کے دوران 20 فیصد سے زیادہ خواتین قتل کی گئیں، 2019 میں 217 خواتین کو قتل کیا گیا جب کہ سال 2018 کے دوران 180خواتین کے خون سے ہاتھ رنگے گئے۔
پولیس رکارڈ کے مطابق سال 2018 میں 180 جب کہ سال 2019 میں 217 خواتین کو قتل کیا گیا۔
اسی طرح خواتین کےخلاف مختلف دیگر جرائم میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے تحت 2018 میں 50 جبکہ 2019 میں 63 مقدمات درج ہوئے۔