صوبہ خیبر پختونخوا میں مسلسل بارشوں کے دوران عمارتوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔
صوبہ خیبر پختونخوا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حادثات میں 8 گھروں اور ایک اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ادھر پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سسلہ جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 7 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جب کہ چراٹ میں 20، کاکول 16، سیدوشریف 24،کالام 10، چترال میں 14 اور پاڑاچنار میں 15 سینٹی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
لوئر دیر میں 35 اور دیر اپر میں 29 ملی میٹربارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 49 ملی میٹر بارش مالاکنڈ میں ہوئی ہے جب کہ مالمہ جبہ میں اب تک 17 انچ برف پڑ چکی ہے۔