خیبرپختونخوا حکومت کا توشہ خانہ کیس کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا توشہ خانہ کیس کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ


خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر نئے توشہ خانہ کیس کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کے پی حکومت کے معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے کہا کہ عدت میں نکاح کیس کی طرح توشہ خانہ کیس بھی بے بنیاد ہے، ایک جیسےکیسز کو الگ الگ چلا کر بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا جا رہا ہے۔

مصدق عباسی کا کہنا تھا توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا گیا، فرد جرم یہ ہے کہ تحائف توشہ خانہ کے ذریعے نہیں لیے گئے، یہ بھی فرد جرم عائد کی گئی کہ تحائف کے قیمت کم لگائی گئی اور تحائف کے ریکارڈ کو تبدیل کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی جسے بعد میں دوسری عدالت نے ختم کرتے ہوئے دونوں کو کیس سے بری کر دیا تھا۔

گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن عدالت اسلام آباد نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس میں دی گئی سزائیں معطل کرتے ہوئے دونوں کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں