خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا جہاں 3 سالہ بچہ پولیو وائرس کی وجہ سے مفلوج ہوچکا ہے۔
منگل کو اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ماتحت پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری نے پولیو وائرس کی تصدیق کی۔
پاکستان میں رواں سال سامنے آنے والے پولیو کے دونوں ہی کیسز بنوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ ’گزشتہ سال بنوں کے ماحول میں پولیو وائرس کی موجودگی باعثِ تشویش تھی، لیکن افسوس کے ساتھ رواں سال بں کے دو بچے اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں‘۔