خون عطیہ کرنے سے پہلے یہ اہم معلومات ضرور جان لیں


خون عطیہ کرنا ایک بہترین نیکی ہے ایسا کرنے سے کئی لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں لیکن خون دینے سے قبل آپ کو یہ باتیں ضرور معلوم ہونی چاہیے۔

دنیا میں ہر لمحے کوئی نہ کوئی شخص ایسا ضرور ہوتا ہے جسے اپنی زندگی بچانے کے لیے خون کی ضرورت پڑتی ہے، ایسی صورتحال میں جب کوئی شخص خون کا عطیہ کرتا ہے تو یہ متاثرہ شخص کی زندگی میں امید کی کرن بن کر آتا ہے۔

خون دینے سے قبل آپ کو یہ تمام تر باتیں معلوم ہونی چاہیئں جو ہم آپ کو آج بتانے والے ہیں۔

ہر کوئی خون دینے کا اہل نہیں ہوتا

فوٹو: بشکریہ آر ڈی

خون کا عطیہ دینےسے قبل کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ آیا آپ خون دینے کے اہل ہیں بھی یا نہیں؟

بنیادی طور پر کم سے کم 17 برس کی عمر سے خون کا عطیہ دیا جاسکتا ہے، 18 سال سے کم عمر کے لوگ یعنی 16،17 سال کے نوجوان اگر خون کا عطیہ دینا چاہتے ہیں تو انہیں سب سے پہلے وزن، قد اور بلڈ پریشر کی جانچ کرانا ہوگی۔

دوسری جانب حاملہ خاتون بھی خون کا عطیہ دینے کی اہل نہیں ہوسکتی۔

خون کا عطیہ کرنے کے صحت پر اثرات

فوٹو: بشکریہ آر ڈی

عام طور پر خون عطیہ کرنے سے صحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے لیکن خون دینے کے بعد انسان کی صحت پر تھوڑا بہت اثر پڑتا ہے۔

لوما لِنڈا یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈیکسٹر ایموٹو کا کہنا ہے کہ خون کا عطیہ کرنے کے کوئی نقصانات نہیں ہوتے لیکن خون دینے کے بعد ہر کسی کی صحت پر چند اثرات پڑتے ہیں جس میں تھکاوٹ شامل ہے کیونکہ خون دینے سے جسم میں آئرن کی معمولی مقدار کم ہوجاتی ہے جو کہ بعد ازاں وقت کے ساتھ ساتھ ٹھیک ہوجاتی ہے۔

خون کا عطیہ دینے والے کی صحت

فوٹو: بشکریہ آر ڈی

ماہرین کا کہنا ہے کہ خون کا عطیہ دینے کے بعد یہ ضروری ہے کہ آپ آئرن سے بھرپور غذا کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک میں تمام تر ایسی چیزیں شامل کریں جس سے آپ تروتازہ رہ سکیں، ایسا کرنے سے جسم میں نئے خلیوں کی افزائش تیزی سے ہوتی ہے اور آپ دوبارہ خون دینے کے قابل بھی ہوجاتے ہیں۔

اگر آپ کو دائمی بیماری لاحق ہے تو اس حالت میں خون نہ دیجیے

فوٹو: بشکریہ آر ڈی

اگر کوئی شخص نزلا، کھانسی، زکام یا پھیپھڑوں میں انفیکشن سے متاثر ہے تو اس حالت میں یہ قطعی خون کا عطیہ نہیں کر سکتا۔

ماہرین کا کہنا ہے  کہ یہ ضروری ہے کہ پہلے آپ مکمل ٹھیک ہوجائیں اور ٹھیک ہونے کے بعد خون کا عطیہ دیجیے۔

خون کا عطیہ کرنا صحت کے لیے بہترین

فوٹو: بشکریہ آر ڈی

ماہرین کا کہنا ہے کہ خون عطیہ کرنے کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ آپ کسی کی جان بچانے کا سبب بن رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ خون کا عطیہ کرنا خون دینے والے کی اپنی صحت کے لیے بھی بہترین ثابت ہوتا ہے۔

خون کا عطیہ کرنے سے دل کی صحت اور روانی خون بہتر ہوتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں