بالی ووڈ انڈسٹری کے سُپر اسٹار اور سب کے بھائی جان سلمان خان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن سے شادی ہوئی وہ بچن جیسے بڑے خاندان کی بہو بنیں۔
مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سلمان خان کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جو انہوں نے 2010 میں بھارتی ٹی وی شو ’آپ کی عدالت‘ میں دیا تھا۔
مذکورہ وائرل کلپ میں میزبان نے سُپر اسٹار سے سوال کیا کہ جب ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی ہوئی تو مختلف اخبارات میں خبریں شائع ہوئی تھیں کہ سلمان خان نے ایشوریا کے گھر جاکر توڑ پھوڑ کی اور اپنا ہاتھ کاٹ لیا اس بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گے؟
دوران انٹرویو انہوں نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب تو بہت سال گزر گئے ہیں، اب وہ کسی اور کی اہلیہ ہیں، میں بہت خوش ہوں کہ اُن کی شادی ابھیشیک بچن سے ہوئی ہے، ابھیشیک عظیم انسان ہیں، ان (ایشوریا) کی شادی بچن جیسے اونچے خاندان میں ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں ایک ساتھ بہت خوش ہیں، ایک بوائے فرینڈ ہونے کی حیثیت سے یہ میرے لیے سب سے زیادہ خوشی کی بات ہے کہ وہ (ایشوریا) اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ کو واقعی سچی محبت ہوگی تو آپ یہی چاہیں گے کہ وہ انسان آپ کے بغیر بھی بہت زیادہ خوش رہے، ہمیں ایسا نہیں بننا سوچنا چاہیے کہ اگر ایک شخص سے تعلق ختم ہوگیا ہے تو وہ کسی اور کے ساتھ بھی خوش نہ رہے۔