پاکستان سمیت پوری دنیا میں لوگوں نے سال نو 2019 کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا۔
رات 12 بجتے ہی دنیا کے تقریباً سبھی ممالک میں سال نو کا جشن منایا گیا اور شاندار آتش بازی کے مظاہروں سے آسمان پر ہر طرف رنگ ہی رنگ بکھر گئے۔
سال نو کی خوشیاں منانے کے لیے دنیا بھر میں عمارتوں، مارکیٹوں، اہم شاہراہوں اور گلی محلوں کو قمقموں اور سنہری روشنیوں کے ساتھ روشن کیا گیا ہے۔
دوسری جانب 2019 کو خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف فیسٹیولز کا بھی انعقاد کیا گیا۔
دنیا بھر میں نئے سال کا جشن کیسے منایا گیا، ایک نظر ڈالتے ہیں۔