خود کشی اگر جائز ہوتی تو میں ابھی تک مرحوم ہو چکی ہوتی: فاطمہ جعفری

خود کشی اگر جائز ہوتی تو میں ابھی تک مرحوم ہو چکی ہوتی: فاطمہ جعفری


پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و کانٹینٹ کرئیٹر فاطمہ جعفری کی سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو غمگین کر دیا ہے۔

فاطمہ جعفری نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک چونکا دینے والی اسٹوری شیئر کی۔

اسٹوری میں فاطمہ نے اپنے فالوور سے خود کشی سے متعلق سوال پوچھا کہ ’سب سے سوال ہے، اگر خود کشی حرام نہ ہوتی تو کون زندہ نہیں ہوتا؟‘

اس سوال پر سب سے پہلے خود ہی جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاکر فاطمہ کا لکھنا تھا کہ ’میں تو مرحوم ہو چکی ہوتی۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

معروف کانٹینٹ کرئیٹر فاطمہ جعفری کی اس پوسٹ کے سبب اِن کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر فاطمہ جعفری شعر و شاعری اور مختصر ویڈیوز کے سبب شہرت رکھتی ہیں۔

ٹک ٹاکر فاطمہ جعفری نے 2022ء میں کانٹینٹ کرئیٹر شبر عباس سے شادی کی تھی۔

رواں سال مارچ کے ماہ میں اس جوڑی نے اپنے ہاں پہلی اولاد، ننھی پری کو خوش آمدید کہا تھا۔

گزشتہ ماہ سے فاطمہ جعفری اور اِن کے شوہر، شبر عباس کے درمیان علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

فاطمہ جعفری اس سے قبل ’پوسٹ پارٹم ڈپریشن‘ گزرنے کا بھی اعتراف کر چکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں