خوبصورت اور چمکدار جلد اللہ کی بہت بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، اور ہمیں اسکو برقرار رکھنے کے لئے اسکا خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے ۔یہ ہمارا فرض بھی ہے اور ہماری ذمہ داری بھی ہے ،ہمیں اسکے حسن کو برقرار رکھنے کے لئے مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔یقینا اس کے لئے ہمیں تھوڑی سی محنت تو کرنا ہی چاہیے۔اور اگر یہ حسن اور خوبصورتی گھر میں موجود چیزوں سے ہی ہمیں حاصل ہو جائے تو پھر تو کیا ہی کہنے۔
ہم آپ کے لئے لائے ہیں جلد کو نکھارنے کا وہ اہم اور سستا سا طریقہ جو شاید آپ نے پہلے سنا تو ہوگا لیکن آپ کو یہ یقین نہیں ہوگا کہ یہ اس ٹپ سے یہ کام بھی ہوجائے گا۔
جلد کی خوبصورتی کے لئے بھاپ ضروری
جلد کو صحت مند اور خوبصورت بنانے کے لیے بھاپ لینا سب سے آسان اور سستا حل ہے جس کے لیے آپ کے کوئی پیسے خرچ نہیں ہوں گے۔
چہرے کو تروتازہ اور ملائم رکھنے کے لیے آپ بھاپ ضرور لیں کیونکہ اس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور جلد میں آکسیجن کی مقدار صحیح طریقے سے پہنچتی ہے۔
جلد میں کولیجن پیدا ہوتا ہے جو کہ جلد کو قبل از وقت مرجھانے سے پچاتا ہے۔
اس سے کھلے مساموں کی صفائی ہوجاتی ہے اور جلد نکھرتی ہے۔
ماہر جلد (ڈرمٹالوجسٹ) کے مطابق ’ چہرے پر 7 سے 8 منٹ بھاپ دینا جلد کو کئی ایک بیماریوں سے بچاتا ہے اور جلد کے مسائل کا سستا حل بھی ہے۔‘