خوبصورت بالوں والی ایک سالہ جاپانی گڑیا کے سوشل میڈیا پر چرچے


سوشل میڈیا کے اس دور میں جس کے زیادہ فالوورز ہوں، اسے اسٹار سمجھا جاتا ہے، اسی طرح جاپان میں ایک 1 سالہ بچی نے ابھی سے انسٹاگرام پر 35 ہزار سے زائد فالوورز کو اپنا گرویدہ کردیا ہے۔

چانکو نامی اس بچی نے اپنے گھنے بالوں کی وجہ سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

چانکو کے بال اتنے خوبصورت اور گھنے ہیں کہ ان کی والدہ کو بال سنوارنے اور بنانے میں طویل وقت صرف کرنا پڑتا ہے۔

یہ بچی اپنے بالوں کی خوبصورتی کی وجہ سے جاپان میں ایک شیمپو کے اشتہار میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہے اور اس اشتہار دیکھنے کے بعد سب نے ننھی پری کو ماڈل تصور کرلیا ہے۔

چانکو کی معصوم شرارتیں ایسی ہیں کہ ہر دیکھنے والا ان کا دیوانہ ہوجاتا ہے۔

نت نئے ہیئر اسٹائلز کے ساتھ انسٹاگرام پر چانکو کی جو بھی تصویر شیئر کی جائے، اسے صارفین بہت پسند کرتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں