خواجہ آصف اپنی گرفتاری پر خود ہی وضاحت دے سکتے ہیں، وزیر خارجہ


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری پر وہ خود ہی وضاحت دے سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور بابر اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ نیب قوانین اور اس کے چیئرمین کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا یہ ہے کہ خواجہ آصف نیب کو مطمین نہیں کرسکے اور اگر وہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات کا تسلی بخش جواب دیتے تو گرفتاری کی نوبت نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھا جب ہم اپوزیشن سے فیٹف پر قانون سازی کی بات کررہے تھے تب وہ نیب کے قانون میں ترامیم کی بات کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس امر پر تعجب ہوتا تھا کہ یہ دونوں ادارے الگ الگ ہیں لیکن اپوزیشن فیٹف کو ڈھال بنا کر نیب قوانین میں ترمیم چاہتے تھے۔



اپنا تبصرہ لکھیں