خواتین کو داڑھی والے مرد پسند یا کلین شیو؟


آسٹریلوی تحقیق میں بات سامنے آئی ہے کہ خواتین کو داڑھی والے مرد زیادہ پسند ہوتے ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تازہ تحقیق میں بتایا ہے کہ چہرے کے بال مردوں کو خواتین کی نظروں میں زیادہ دلکش اور جاذب نظر بنا دیتے ہیں۔

ماہرین نے اس کی وجہ یہ بتا ئی ہے کہ داڑھی والے مرد خواتین کی نظروں میں زیادہ پرکشش ہوتے ہیں اور انہیں جسمانی و سماجی اعتبار سے طاقتورخیال کرتی ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر برنابے ڈکسن  کے مطابق اس تحقیق میں ماہرین  نے 18سے 70سال عمر کی ایک ہزار سے زائد خواتین کوتین مختلف مردوں کی 30 تصاویر دکھائی ۔

اس تحقیق کے دوران سب سے زیادہ خواتین نے ان مردوں کی ایسی تصاویر کو سب سے زیادہ پسند کیا جن میں ان کی داڑھی تھی۔

اپنی غذا میں کھچڑی کا استعمال کریں اور وزن کم کر یں

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خواتین کی پسندیدگی کے اس معیار کی کئی وجوہات ہیں۔

پہلی وجہ یہ کہ داڑھی کے ساتھ مرد جسمانی طور پر مضبوط اور سماجی اعتبار سے غالب نظر آتے ہیں جبکہ اس کی دوسری وجہ یہ کہ  چہرے کے ایسے حصے داڑھی میں چھپ جاتے ہیں جو خواتین کے لیے زیادہ پرکشش نہیں ہوتے۔

نتائج میں معلوم ہوا کہ 15سے 20فیصد خواتین نے داڑھی والے مردوں کو پسند کیا تاہم اس کے برعکس کلین شیومردوں کو کم پسند کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں