خواتین کو خود مختار بنائیں تاکہ جب وہ چاہیں اپنے ہمسفر کا انتخاب کرسکیں: ونیزہ احمد

خواتین کو خود مختار بنائیں تاکہ جب وہ چاہیں اپنے ہمسفر کا انتخاب کرسکیں: ونیزہ احمد


ماضی میں پاکستانی فیشن انڈسٹری کا چمکتا ہوا ستارہ اور موجودہ اداکارہ ونیزہ احمد نے خواتین کو بااعتماد و خود مختار بنانے پر زور دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کا کوئی سرپرست نہیں ہے تو انہیں کمزور نہیں سمجھنا بلکہ انہیں بااعتماد بنائیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب کوئی خاتون اپنا جیون ساتھی کا انتخاب کرنا چائیں تو کر سکیں، اس بات کی پرواہ کئے بغیر کہ وہ عمر کے کس حصے میں ہیں۔

ونیزہ احمد نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میری شادی 39 برس کی عمر میں ہوئی تھی اور جب میں ماں بنیں تو میں 40 برس کی تھی۔

اداکارہ کے مطابق معاشرے کی سنگل خواتین پر افسوس کرنے کا رواج ختم ہونا چاہئے، اور انہیں خود مختار بنایا جائے تاکہ وہ اپنی زندگی اپنی شرائط پر گزار سکیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں