خواتین کو آن لائن دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت، ملزم گرفتار

خواتین کو آن لائن دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت، ملزم گرفتار


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے راولپنڈی سے جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث شریک ملزم گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے یوٹیوب چینل پر متاثرہ خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

آن لائن خواتین کو دھمکیاں دینے میں ملوث کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم زاہد خان متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ خواتین کو دوستی کے لیے مجبور کرتا تھا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ آن لائن متاثرہ خاتون کو جنسی زیادتی کی دھمکیاں دیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ملزمان فوت شدہ افراد کے حوالے سے بھی غیر اخلاقی گفتگو کرتے تھے، متعدد خواتین کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث پائے گئے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد ایف آئی سے نے اپنی تحویل میں لے لیے گئے،جبکہ انسپیکٹر ملک اویس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ ایف آئی اے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے، بیرون ملک مقیم ملزمان کے خلاف بھی کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بیرون ملک مقیم ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے نے انٹرپول سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں