نیویارک:
کیلنڈر گرینڈ سلم کا خواب ٹوٹنے پرنووک جوکووچ کی آنکھیں چھلک پڑیں۔نووک جوکووچ یو ایس اوپن کے فائنل میں ڈینیئل میڈویڈیف کے ہاتھوں شکست کامنہ دیکھنا پڑا، میچ کے بعد وہ کافی افسردہ دکھائی دیے تاہم شائقین کے دل جیتنے میں ضرور کامیاب رہے، کراؤڈ نے مقابلے کے دوران اور بعد میں انھیں بھرپور سپورٹ کیا، جس سے غم کی شدت کچھ کم ہوئی۔
جوکووچ نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ کے 2 ہفتے میرے لیے بہت اہم رہے، پوری توجہ اسی جانب تھی مگر اب ساری ٹینشن ختم ہوگئی،اگرچہ میں افسردہ اور مایوس ہوں مگر کراؤڈ نے میرے لیے کورٹ میں لمحات کو یادگار بنا دیا۔