خضدار اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے


بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ  خضدارمیں زلزلےکی شدت ریکٹر اسکیل پر تین اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلےکی گہرائی زیر زمین 16کلو میٹر ریکارڈ کی گئی  جبکہ  زلزلےکا مرکز  خضدار سے 155کلو میٹر مشرق میں تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


اپنا تبصرہ لکھیں