خرم شیر زمان و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی


کراچی:  پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان سمیت دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کے دوران کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔

پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے ماسک اتار دیا اور انہیں اس دوران چھینک بھی آئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سامنے آئی تھی۔

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک روز میں ریکارڈ 59 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7662 ہوگئی ہے جب کہ مجموعی کیسز 3 لاکھ 74 ہزار 173 تک جا پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 897 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں