ورزش کرنے سے قبل اور ورزش کرنے کے بعد کھائی جانے والی خوراک صحت پر بہت اثر انداز ہوتی ہے اس لیے ماہرین صحت ورزش کے بعد کچھ غذائیں کھانے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کرنے کے بعد ہر قسم کا کھانا نہیں کھانا چاہیے۔
انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے چند ایسی غذاؤں کے بارے میں بتایا جو کہ ورزش کے بعد کھانا سختی سے منع ہے۔
آئیے آج ہم آپ کو ایسی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں ورزش کے بعد کھانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔
سوڈا:
ماہرین کا کہنا ہے کہ سوڈا عام طور بھی صحت کے لیے بے حد خطرناک ہے، ورزش کرنے کے بعد جسم کو ترو تازہ رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور ایسے میں اگر آپ سوڈا کا استعمال کرتے ہیں تو یہ صحت کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔
ورزش کرنے کے بعد پانی پینا بہت معاون ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ یہ جسم کو تروتازہ رکھتا ہے۔
زائد پروٹین والی خوراک:
ماہرین نے بتایا کہ ورزش کرنے کے بعد ایسی خوراک لینے سے سختی سے پرہیز کیا جائے جو دیر سے ہضم ہوتی ہوں، ایسی خوراک جس میں پروٹین زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے وہ دیر سے ہضم ہوتی ہیں۔
کیفین:
ماہرین کا کہنا ہے کہ کیفین کا استعمال اگر ورزش سے پہلے کیا جائے گا تو یہ معاون ثابت ہوگا لیکن ورزش کرنے کے بعد کیفین کا استعمال کرنا بہتر انتخاب نہیں ہے۔
ماہرین نے ورزش کے بعد کیفین نا استعمال کرنے کی یہ وجہ بتائی ہے کہ ورزش کے بعد کیفین کے استعمال سے جسم میں اسٹریس ہارمونز کورٹیسول خارج ہوتے ہیں اور یہ ہارمونز امراض قلب کے امکانات کو بھی بڑھاوا دیتے ہیں۔
میٹھے مشروبات:
عام طور پر مشروبات میں آرٹیفیشل سوئٹنر استعمال کیا جاتا ہے جو کہ صحت کے لیے مضر ہوتے ہیں۔
تلی ہوئی اشیاء:
ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کرنے کے بعد انسان توانا ہوجاتا ہے اور ورزش کرنے کے فوراً بعد اگر ایسی خوراک کا استعمال کیا جائے گا تو اس سے آپ سستی کا شکار ہوسکتے ہیں۔