اسرائیلی فوج نے خان یونس میں نہتے فلسطینیوں پر ڈرون حملہ کردیا، عرب ٹی وی نے حملے کی ویڈیو جاری کردی۔
الشفا اسپتال میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 140 تک جا پہنچی۔ جبکہ اسرائیلی فورسز نے 650 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے الشفا اسپتال کا محاصرہ کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر متعدد حملے کیے، اسپتال کے گرد تین اسرائیلی ٹینکوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا، حماس نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی ویڈیو بھی جاری کردی۔