بورے والا کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا، بچوں میں 3 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے، ايک ساتھ 4 بچوں کی پيدائش پر والدین بہت خوش ہيں۔
بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اللہ تعالیٰ اس طرح اپنی نعمت و رحمت سے نوازے گا۔
دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر عمران کے مطابق بچے اور خاتون صحت مند ہیں۔