کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے خاتون کا ہاتھ جھٹکنے پر معافی مانگ لی۔
پوپ فرانسس نئے سال کی مناسبت سے ویٹی کن سٹی میں منعقد کی گئی تقریب کے موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر پر جمع ہونے والے افراد سے مصافحہ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک خاتون نے انہیں اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی۔
پوپ فرانسس سے خاتون کی بدتمیزی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
اس عمل پر پوپ فرانسس نے انتہائی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کاہاتھ جھٹک دیا اور اس کے ہاتھ پر ہلکا سا تھپڑ مارتے ہوئے وہاں سے روانہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ پوپ کی سالِ نو کی تقریر کا موضوع خواتین پر تشدد کا خاتمہ تھا، واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد جہاں خاتون پر تنقید کی گئی وہیں پوپ کے ردعمل پر بھی سوالات کیے گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اب پوپ فرانسس نےخاتون کا ہاتھ جھٹکنے پر معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ انہیں بازو سے کھینچےجانے پرغصہ آگیا تھا۔