حیدر آباد: گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 25 افراد زخمی

حیدر آباد: گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 25 افراد زخمی


حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 25 افراد زخمی ہوگئے۔

پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے۔

دھماکوں اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ریسکیو اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے جائے وقوع پر پہنچیں۔

آگ میں جھلسنے سے خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد جھلس گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) حیدر آباد ڈاکٹر فرخ رضا نے بتایا کہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں