حیدر آباد: سانحۂ پریٹ آباد کے بعد ایل پی جی کی دکانیں بند کروا دی گئیں

حیدر آباد: سانحۂ پریٹ آباد کے بعد ایل پی جی کی دکانیں بند کروا دی گئیں


حیدر آباد میں سانحۂ پریٹ آباد کے بعد ایل پی جی کی دکانیں بند کروا دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے’جیو نیوز‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پریٹ آباد واقعے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 13 کی حالت تشویش ناک ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کا کاروبار کرنے والوں کو این او سی لینا ہو گی، این او سی لینے والوں کو بھی آبادی میں کاروبار کرنےکی اجازت نہیں ہو گی، شہر سے دور ہائی ویز پر ایل پی جی کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ شہر میں ایل پی جی کی دکانیں بند ہونے کے بعد شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں